علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیااور۔۔۔ سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت

لاہور(نیو زڈیسک) اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے انہیں یقین ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی جس میں اداکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلا نے جرح کی۔دورانِ سماعت عفت عمر نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میری بیٹی میشا شفیع جیسی ہو۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا صباء حمید آپ کی بچپن کی دوست ہے؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ جی وہ میری دوست ہے اور استاد سے زیادہ احترام کرتی ہوں۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے پروگرام میں علی ظفر کے کیس سے متعلق سوال کرتی ہیں؟ اس پر ادا کارہ نے بتایا کہ میرا پروگرام مسائل پر مبنی ہے، ایک پروگرام میں علی ظفر کا سوال پوچھا ہوگا۔علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے پوچھا کہ کیا آپ کو یقین ہے علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ جی مجھے یقین ہے علی ظفر نے ہراساں کیا ہے، جب کوئی مجھ سے علی ظفر سے متعلق پوچھتا ہے تو میں بتاتی ہوں کیونکہ میرا پروگرام لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، اس طرح علی ظفر بھی سوشل میڈیا پر جو بات کرتا ہے اس کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر