خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری سکول آج سے دوبارہ کھولنے کی ہدایت جاری

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری پرائمری سے لیکر ہائیر سیکنڈری سکولوں کو جمعرات17 جون سے دوبارہ کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرم علاقوں کے سکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 7 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ ونٹر زون کے سرد علاقوں میں سکولوں کا دورانیہ نارمل ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے تمام ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران کو آگاہ کر دیاہے کہ ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز کی نشاندھی کریں اور ضرورت کے مطابق گرمی بڑھتے ہی اقدامات کریں۔ جبکہ گریڈ 9 سے گریڈ 12 کے طلباء وطالبات کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جس میں امتحان لیا جائے گا۔یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو پرائمری اور مڈل سکولز بند کر دئیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر