اوپن یونیورسٹی، بی اے کے حل شدہ پرچے ٹیوٹرز کو موصول ہونے کی آخری تاریخ 20جون

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات)ایس ٹی ای( جاری ہیں ،جوابی کاپیاں متعلقہ ٹیوٹر کو 20۔جون 2021ء تک موصول ہوجانی چاہیے ، بصورت دیگر طالب علم کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری طالب علم پر ہوگی۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رول نمبر سلپ والی آپشن میں سوالنامے)امتحانی پرچے( ، ٹیوٹرز کے ایڈریسز اور ایک بیان حلفی بھی موجود ہے جسے طلبہ نے لازمی پر کرکے جوابی کاپیوں کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ طلبہ کو حل شدہ امتحانی پرچوں کے ساتھ 3پرتیں لگانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ پرچہ جات کو حل کرنے کے بعد اسے اپنے متعلقہ ٹیوٹر کو رجسٹرڈ پوسٹ کردیں اور رسید اپنے پاس سنبھال کررکھیں۔ طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جوابی کاپیاں اپنی لکھائی میں لکھیں اور ہر حل شدہ صفحہ پر اپنا نام اور رولنمبر لازمی درج کریں اور دستخط کریں۔طلبہ کو ہر کورس کوڈ کی جوابی کاپی بھجوانے کے لئے الگ لفافہ استعمال کرنا ہوگا۔جوابی کاپیاں بذریعہ رجسٹری / مستند کورئیر سروس کے ذریعے ہی بھجوائی جائیں ، اس کے علاوہ بھجوائی گئی جوابی کاپیاں قابل قبول نہ ہونگی ، صرف ہاتھ سے لکھے گئے جوابات قابل قبول ہونگے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر