اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کی ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کی ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی، مسلم لیگ(ن)اور پی ٹی آئی کے 3،3 جبکہ پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی گئی، مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور پابندی کے باوجود ایوان میں موجود رہے ۔بدھ کواسپیکر قومی اسمبلی اسد نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی،یہ پابندی اگلے احکامات تک رھے گی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت ان کو تفویض کی ہے۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کردیئے، دوسری جانب بدھ کو پابندی کے باوجود مسلم لیگ کے رکن شیخ روحیل اصغر اور پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ اجلاس شروع ہونے سے قبل ایوان میں موجود رہے، اس موقع پر سارجنٹ آف آرمز نے ایوان سے باہر جانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے ایوان سے باہر جانے سے انکار کر دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر