اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹر شیری رحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر فائنانس بل میں درج 203 اے کا معاملہ اٹھا دیا۔فائنانس بل میں 203 اے کو چور دروازے سے شامل کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو بغیر اریسٹ وارنٹ کے گرفتاری کا اختیار دیا جا رہا ہے۔یہ منی مارشل لا لگتا ہے۔میں نے یہ معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ میں بھی اٹھایا ہے۔کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر اس شق کو مسترد کیا ہے۔ فائنانس بل میں بنیادی حقوق پر حملہ کیا جا رہے۔ حکومت کو کہیں اس طرح سے شقیں فائنانس بل میں شامل نہ کریں۔
سینیٹر شیری رحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر فائنانس بل میں درج 203 اے کا معاملہ اٹھا دیا



