وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی ملاقات۔ زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اقدامات سے چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی۔ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزیر اعظم کو ملک میں گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار، اور لائیو اسٹاک کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر