نیویارک (نیشنل ٹائمز) پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن نیویارک کی جانب سے کینیڈا میں شہید ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار ہمدردی، مغرب اور امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی مذمت،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، دنیا کو رنگ ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ منگل کو پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک میں کینیڈا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار ہمدردی اور یورپ ، امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، مسلمانوں کے خلاف نفرت کے خلاف تعزیتی اجلاس و پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ مقامی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کینیڈا میں شہید ہونے والے خاندان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں پاکستان کے معروف حافظ قرآن قاری سید صداقت نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مذمت کی اور حکومت سے مسلمانوں کے حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم مغربی ممالک میں نسلوں سے رہ رہے ہیں، مسلمان امن پسند اور محبت کرنے والے ہیں لیکن بدقسمتی سے چند شر پسند عناصر کی وجہ سے اسلام کو بطور مذہب ہی دہشت گردی سے جوڑ دیا گیا، کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا ہے، اسلام تو امن کا دین ہے۔
پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن کا کینیڈا میں شہید مسلمان خاندان سے اظہار ہمدردی



