نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے پر فیصلہ موخر کردیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے اور جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا اور جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے، مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 49 پیسے اور مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ کیا جائے۔ کے الیکٹرک نے اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا بھی کی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر