ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق سی ای او گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ(این آئی سی ایل)میں ایک اور بڑے اسکینڈل پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو گرفتار کرلیا۔حکام کیمطابق کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتارکیا۔حکام کیمطابق سابقہ سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، اس دوران انھوں نے این آئی سی ایل میں غیر قانونی طور پر 9 افرادکو بھرتی کیا تھا۔حکام کے مطابق یہ 9افراد این آئی سی سے قبل بھی ایک نجی انشورنس کمپنی میں ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افرادکی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں جس سے قومی خزانے کر بھاری نقصان پہنچا جس کا تخمینہ ابھی لگایا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر