جہاز اڑنے سے قبل مسافر کے اعلان نے سب کو دہشت زدہ کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک): بھارت میں جہاز کے مسافر نے پرواز سے چبد لمحے قبل خود کے کورونا مریض ہونے کا اعلان کیا جس پر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مسافر نے طیارے کی پرواز سے چند لمحے قبل اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کا اعلان کیا یہ سن کر مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انڈین ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ پونے کے لیے جمعرات کو روانہ ہو رہا تھا جب ایک مسافر نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس پازیٹیو ہیں اور ثبوت کے طور پر دستاویزات بھی دکھائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 نے کنٹرولرز سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا اور واپسی کا فیصلہ کیا۔پائلٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تین قطاروں میں چھ سے آٹھ تک کی تین نشستوں والے مسافر پہلے جہاز سے اتر جائیں اور ایک کوچ میں وائرس سے حفاظت کے اقدامات لیے جانے کے دوران انتظار کریں۔کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر ان ہی قطاروں میں سے ایک میں بیٹھا ہوا تھا۔ جب مسافر سیٹوں سے اٹھ گئے تو اس دوران نشستوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا اور نشستوں کے کورز بھی تبدیل کیےگئے۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو حفاظتی لباس بھی دیے گئے اور ان کو دوران پرواز اس کو پہن کر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو ایک ایمبولینس کے ذریعے جنوبی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال بھیجا گیا۔گذشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہوابازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایئرلائنز نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر