مجموعی طور بہت بہتر بجٹ ہے ،ٹیکسزمیں کمی سے روزگا ر میں اضافہ ہوگا، چیمبر آف کامرس بلو چستان کے صدر عبدالصمد موسی خیل

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)چیمبر آف کامرس بلو چستان کے صدر عبدالصمد موسی خیل نے کہا کہ جو وفاقی بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ مجموعی طور بہت بہتر بجٹ ہے ،بجٹ میں تاجر برادری کے لئے ٹیکسز میں نر می کی گئی ہے ، ودہو لڈنگ ٹیکس کمی کی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ 850سی سی گاڑیوں کے ٹیکسزمیں کمی کی گئی ہے، تاجر برادری کے ساتھ ساتھ عام آدمی کوبھی فائدہ حاصل ہوگا ۔ٹیکسزمیں کمی سے روزگا ر میں اضافہ ہوگا، بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی، کو ئٹہ تا کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جا رہاہے اس سے صوبے بھر کے عوام کو فائدہ ہوگا، تجارت کو فروغ حاصل ہو گا ۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر