مجھے میک اپ سے نفرت ہے: حنا الطاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی حنا الطاف نے کہا ہے کہ اداکارہ ہونے کے باوجود بھی اُنہیں میک اپ کرنے سے نفرت ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں حنا الطاف نے میک اپ کے بغیر اپنی تصویر شیئر کی۔حنا الطاف نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے میک اپ سے نفرت ہے لیکن چونکہ میں ایک اداکارہ ہوں تو میک اپ میرے کام کا حصہ ہے۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں ایسی زندگی گُزاروں جہاں میں صرف موئسچرائزر اور ٹینٹ (لِپ اسٹیک کی ایک قسم) کا استعمال کروں۔‘اس کے علاوہ حنا الطاف نے اپنی وہی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’بہت سارہ میک اپ کرنے سے پہلے کی تصویر۔‘اداکارہ کی تصویر پر اُن کے شوہر آغا علی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’ماشاءاللّہ۔‘واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر