مقبوضہ کشمیر میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوئے، آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن کرائیں گے ، سردار مسعود خان

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی قیادت میں الیکشن کمیشن نہایت محنت، جانفشانی اور مستعدی سے آزاد کشمیر میں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے حق رائے دہی چھینے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں صاف، شفاف اور پر امن انتخابات کی اہمیت پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئی ہے اور جمہوری دنیا کی نظریں آزاد کشمیر کے انتخابات پر مرکوز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کی طرف سے الیکشن کمیشن کی سال 2020 کی سالانہ رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز اور ممبر فرحت علی میر بھی موجود تھے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہایت احسن انداز میں کام کر رہا ہے جس کی عکاسی سالانہ رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ، غیر جانبدارانہ انتخابات کی روایت کافی عرصہ سے چلی آ رہی ہے اور پوری امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نہ صرف اس روایت کو قائم رکھیں گے بلکہ الیکشن کے نظام میں اگر کوئی کمزوری ہے تو اسے بھی دور کریں گے تاکہ کسی کو الیکشن کے غیر جانبدارانہ ہونے پر انگلی اٹھانے کا کوئی موقع نہ ملے۔ الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر انتخابات سے قبل ضروری اقدامات اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے تو پولنگ کے دن زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر میں کبھی بھی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے۔ 1951 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ ایک ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں تھے۔ بھارت نے پہلے بھی کبھی کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام نہیں کیا لیکن اگست 2019 کے بعد دہلی نے کشمیریوں سے ان کا بچہ کھچا حق رائے دہی بھی چھین لیا اور اب وہاں کوئی منتخب حکومت ہے اور نہ ہی منتخب اسمبلی ہے بلکہ وہاں دہلی کے نامزد لیفٹنٹ گورنر کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے جس میں مقامی کشمیریوں کی کوئی نمائندگی نہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ آرائی کے ماحول میں اختلافات کی صورت ضرور پیدا ہو جاتی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں ایک سیاسی رواداری اور باہمی احترام کی روایات بہت پرانی اور نہایت مستحکم ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین ان روایات کی پاسداری کریں گے اور باہمی احترام کی فضا کو برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ یہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوں گے جس کے لیے ریٹرننگ اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسران آزاد جموں و کشمیر کے ووٹرز 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان 12 نشستوں پر اپنے ممبران قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدر ریاست کا آزاد کشمیر میں آزادانہ، غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست کے تعاون اور مداخلت سے الیکشن کمیشن کے دفتر واقع پونچھ ہاؤس راولپنڈی کو دوبارہ فعال بنانے میں مدد ملی۔ الیکشن کمیشن کے رکن فرحت علی میر نے تجویز پیش کی کہ پونچھ ہاؤس کے ایک حصہ کو محفوظ کر کے اس کے خوب صورت قدیم فن تعمیر اور طرز تعمیر کو محفوظ کیا جائے کیونکہ یہ ہماری تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد کشمیر کی پراپرٹی ہے جو ریاست کے تصرف میں ہے اس لیے اس تاریخی عمارت کو اسکی موجودہ شکل میں محفوظ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر راجہ محمد فاروق نیاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کی قانون ساز اسمبلی سے منظوری ہونے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس ایکٹ کے تحت قبل ازیں حلقہ بندیاں اور دیگر ضروری اقدامات کیے گئے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر