لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جب تک وزیر ہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا، ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولارہے ہیں، عمران خان نے مجھے ریلوے میں اس لئے لگایا کی اس منافع بخش ادارہ بناں، اسے بزنس ماڈل پرچلائیں، بزنس کمیونٹی چاہے توساری ٹرینیں دینے کو تیار ہیں، وہ خود چلائیں، پیسنجراورفریٹ ٹرینیں بزنس کمیونٹی کودینے کوتیار ہیں۔ وزیرریلوے اعظم سواتی نے لاہورچیمبرآف کامرس میں خطاب میں کہا کہ کرپٹ نظام اب چلنے والا نہیں ہے، رائل پام 50 ارب کی پراپرٹی ہے، جب تک وزیرہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا، اسکو ڈیولپمینٹ دوں گا۔ بزنس کمیونٹی کوہرسہولت دیں گے، ون ونڈوکی سہولت دیں گے، موجودہ چیف جسٹس ریلوے سے پیار کرتا ہے، اس کی مدد کے بغیرمافیا سے قبضے نہی چھڑوا سکتے تھے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ڈہرکی حادثے میں 63 جانوں کے جانے کا دکھ ناقابل بیان ہے، اس سے بڑھ کرمیرے لئے کوئی المیہ نہیں ہے۔
ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولارہے ہیں، اعظم سواتی



