ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682، اسلام آباد میں 82 ہزار 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 973 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 841 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 457، سندھ میں 5 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 194، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 560 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر