مالی سال2021-22کے   وفاقی بجٹ میں   پی ایس ڈی پی 900ارب روپے رکھے جانے کی تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2021-22کے  بجٹ میںوفاقی ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی)900ارب روپے رکھنے کی تجویز  ہے،جس میں 800ارب حکومت جبکہ 100ارب بیرونی امداد سے خرچ کئے جائیں گے، آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کی نسبت 38فیصد زیادہ رکھا گیا ہے،  بجلی کے  ترسیلی منصوبوں پر 100ارب روپے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کیلئے113.95ارب  ، کیبنٹ  ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 56.06ارب،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کیلئے37  ارب، فیڈرل ایجوکیشن کیلئے 9ارب 70کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 22.1ارب،ترقی ومنصوبہ بندی ڈویژن کیلئے 99.251ارب ، اورریلوے ڈویژن  کے  ترقیاتی بجٹ کیلئے 30ارب روپے   رکھے  گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 4.9ارب ،بورڈ آف انویسمنٹ کے ترقیاتی بجٹ کیلئے122.9ملین ، کیبنٹ ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 56.06ارب ،موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے14.27ارب ،کامرس ڈویژن کیلئے 300ملین ،مواصلات ڈویژن کیلئے451ملین ، دفاع ڈویژن کیلئے 1325ملین ،دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے1745ملین ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 500ملین ، وفاقی  تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 9.19ارب ، خزانہ ڈویژن کیلئے94.64ارب،ایچ ای سی کیلئے37  ارب  ،ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 14.94ارب  ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 225.6ملین ،صنعت وپیداوار ڈویژن کیلئے 3.06ارب ، اطلاعات ونشریات ڈویژن کیلئے1.84ارب  ،انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام ڈویژن کیلئے 8 ارب  ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے2.56ارب  ، داخلہ ڈویژن کیلئے 22.1ارب ، کشمیر افیئراینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 61.812ارب  ،قانون وانصاف ڈویژن کیلئے 6ارب  ،میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 4.94ارب ،انسداد منشیات ڈویژن کیلئے 336ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 12 ارب  ،قومی صحت ڈویژن کیلئے 22.82ارب ،قومی ورثہ اینڈ کلچر ڈویژن کیلئے 45.9ملین ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 30ارب  ، پاکستان نیوکلیرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 200ملین ، پیٹرولیم ڈویژن کیلئے 3.07ارب  ، ترقی ومنصوبہ بندی ڈویژن کیلئے 99.251ارب ، تخفیف غربت وسماجی تحفظ کیلئے118ملین ، ریلوے ڈویژن کیلئے 30ارب  ، مذہبی امور ڈویژن کیلئے 502ملین ، ریونیو ڈویژن کیلئے4.07ارب  ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے8.11ارب جبکہ سپارکو کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 7 ارب  روپے مختص کئے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق آبی ذخائر ڈویژن کیلئے110ارب روپے  رکھے گئے ہیں، دیامر بھاشا، داسو اور مہمند ڈیمز کے منصوبوں پر 84ارب 50کروڑ خرچ کیے جانیکی تجویز ہے۔اس کے علاوہ کے فور، نئی گاج ڈیم، رینی کینال اور سندھ میں چھوٹے ڈیموں پر 25ارب روپے خرچ کرنیکی تجویز ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے ترقیاتی بجٹ کیلئے113.95ارب  ، این ٹی ڈی سی کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 63 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ سکھر حیدرآباد موٹروے اور خیبر پاس اقتصادی راہدری منصوبے کیلئے 13ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ملک بھر میں 3261کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کرنے کی تجویز ہے،ترقیاتی بجٹ میں سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 4ارب 60کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔(رڈ)



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر