لاہور(نیشنل ٹائمز)حکمران جماعت تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے قیصر اقبال بریار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے،اس سلسلے میں قیصر اقبال بریار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک جانب عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار اور خوراک کی فراہمی کو پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کرتے ہوئے ہر شہری کو کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی۔
پی پی 38سیالکوٹ،ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ قیصر اقبال بریار کو جاری



