امریکا کو اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں، امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں دیئے جا رہےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں، امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں دیئے جا رہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر آئسولیشن میں نہیں جا رہے ہمارا کردار بڑھ رہاہے افغانستان کی صورتحال دیکھ لیں پاکستان نے کیسا کردار ادا کیا ہے جب کہ بھارت سیبات چیت بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرہیں بھارت اپنے غیرقانونی اقدامات واپس لے پھر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگائے گئے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیاگیا پہلی مرتبہ عوام کوریلیف دینے کیلئیاقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام کوریلیف دینے کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہی ہم نے جونعرہ لگایا اس پرعمل بھی کیاہے اورمزیدکررہے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتاہے ایساماحول بنائے جس میں سرمایہ کاری ہو، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے پلیٹ فارم بنایا ہماری حکومت نیکوروناجیسی وباکامقابلہ کیا، حکومتی اقدامات کیثمرات عوام کوملناشروع ہوگئیہیں، معیشت کی بہتری حکومت اقدامات کی واضح مثال ہے معیشت ترقی کررہی ہے،مسائل کے حل کی طرف جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کپتان کی ہرایک کھلاڑی سے متعلق اپنی اسٹریٹیجی ہوتی ہے رن ریٹ بڑھانے کیلئے نئے پلیئر کو میدان میں اتارنا ہوتا ہے وزارت اطلاعات ہی دیکھ لیں میرے بعد نئے پلیئر فواد آئے عوام کوریلیف کی سے دیاجائے وزیراعظم اہم فیصلے کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر