کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ۔ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا،شوکت صدیقی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور عہدے کو نہیں سمجھا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شوکت عزیز صدیقی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور عہدے کو نہیں سمجھا۔ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت کی۔ ایڈینشل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت شوکت عزیز صدیقی کے افسران کے حوالے سے موقف پر اپنا جواب جمع کروانا چاہتی ہے ، شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے بعض افسران پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں، یہ الزامات من گھڑت بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ جسٹس عمر عطابندیال نے وکیل حامد خان سے کہا کہ جج کو ہٹانے سے پہلے انکوائری کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے اپنے موقف پر بھی دلائل مکمل کریں۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ انکوائری کے بغیر ریفرنس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، محض ایک تقریر تو ایشو نہیں تھا، کارروائی سے پہلے مجھے اوپن انکوائری کا یقین دلایا گیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے تسلیم حقائق کی بنیاد پر اوپن انکوائری کو مناسب نہیں سمجھا۔ وکیل حامد خان نے دلائل دیے کہ جج کے پاس تو سپریم جوڈیشل کونسل کے علاوہ اور کوئی فورم نہیں، ممکن ہے انکوائری میں اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے جنرلز کو بلاتا اور ان سے سوالات کرتا، بغیر انکوائری اپنے الزامات کو کس طرح ثابت کرتا۔ جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ شوکت صدیقی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنے عہدے کو نہیں سمجھا، کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بھی آپ نے عدلیہ کا دفاع کرنا تھا۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آئی ایس آئی افسران کے جج سے رابطوں کے بارے میں تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھی لکھا۔ جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ نے پہلے تقریر کی بعد میں خط لکھا۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی جانب سے شعر بھی پڑھا گیا۔ کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ۔ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت(آج) جمعہ کو گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر