جنوری تا مئی، چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.3 فیصد اضافہ

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1کروڑ15 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد اضافے سے تقریبا24 لاکھ20ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ملک کے نیو انرجی وہیکل (این ای وی) شعبے میں جنوری تا مئی کی مدت میں مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رہی۔این ای وی کی پیداوار پہلے پانچ ماہ میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.7 فیصد بڑھ کر39لاکھ 30 یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ فروخت 32.5 فیصد کے تیزرفتار اضافے سے 39لاکھ یونٹس رہی۔اعداد و شمار کے مطابق چین کی جنوری سے مئی تک گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں31.3 فیصد اضافے سے23 لاکھ10یونٹس تک پہنچ گئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر