پاکستان اور کینیڈا کا کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئےبین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور کینیڈا نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے، بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے کنیڈین ہم منصب مارک گارنیو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے میں 04 معصوم جانوں کے ضیاع اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے حوالے سے تبادلہ ءخیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم، بے قصور پاکستانی نڑاد خاندان کے 04 افراد کے قتل کے المناک واقعہ پر بہت افسوس ہے، معصوم خاندان کو محض مسلمان ہونے کی بنائ پر نشانہ بنانا، اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے۔کینیڈا سمیت عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر جس مثبت ردعمل کا اظہار کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں، کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش ہے، وزیر اعظم عمران خان اور میں بطور وزیر خارجہ گذشتہ دو سال سے عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر، ہم نے نیامے میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ،اس کے علاوہ ہم نے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے دیگر ممالک کو اعتماد میں لیں۔کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کینیڈین وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے اس المناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔کینیڈین وزیر خارجہ نے کینیڈین حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزرائے خارجہ نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے، بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔\



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر