وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان ہیومینیٹیرین رسپانس پلان2021سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارتِ خارجہ میں ،حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے ، پاکستان ہیومینیٹیرین رسپانس پلان، (2021 Pakistan Humanitarian Response Plan (HRP)”) کی تقریب رونمائی کا انعقادتقریب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، یو این ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنیس،مختلف ممالک کے سفراء یو این پاکستان کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی وزیر خارجہ نے اپنے کلیدی خطاب میں ہیومینیٹیرین رسپانس پلان 2021 کے خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے، کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت قدرتی آفات اور افغان مہاجرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایچ-آر-پی عالمی برادری کی حمایت سے مرتب کیا گیا ایسا جامع پلان ہے جس کو بروئے کار لا کر ایک طرف “کسی بھی انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے بہتر وسائل اور انتظامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے دوسری جانب، اس پلان سے دیرپا اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 کے اہداف کے حصول میں معاونت ملے گی پاکستان ہیومینیٹیرین رسپانس پلان 2021 ،کا مقصد اداروں اور فریقین کے درمیان موثر روابط کے ذریعے قدرتی آفات سے مقابلے کی استعداد کار میں بہتری اور وبائی امراض و آفات سے تحفظ کی صلاحیت بڑھانا ہے-وزیر خارجہ اس پلان میں صحت، تعلیم، تحفظ، فوڈ سیکورٹی، شیلٹر اور مہاجرین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں-مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان نے افغان مہاجرین کو کرونا وبا سے تحفظ کیلئے بلاتخصیص ویکسینیشن پروگرام میں شامل کیا ہے – مخدوم شاہ محمود قریشیاقوام متحدہ کے سینیئر عہدیدران نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے،قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہیومینیٹیرین رسپانس پلان 2021 کی تیاری میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا تقریب سے سفیران کے وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز،یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی، یو این ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر پاکستان، جولین ہارنیس،ڈائریکٹر یو این اوچھا وفا سعید نے بھی خطاب کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر