شہباز شریف کی مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمی کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد پیش کر دی۔ شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نریندر مودی کو مینش کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔ شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔ واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی وڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔ نریندر مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر