لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ میں تاجر انکم ٹیکس ریٹرنز ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے احکامات کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیااور ایف بی آر کے وکیل کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اب سیکرٹری پیش ہوکر ہی وجوہات بتائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزارکاموقف ہے کہ24 لاکھ روپے کی ٹیکس ریٹرنز واجب الادا ہے۔تمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیںاوراستدعا کی گئی کہ عدالت محکمہ کو واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے۔
لاہور ہائیکورٹ میں تاجر انکم ٹیکس ریٹرنز ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت



