الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو بغیر دیکھے فیصلہ کرنا بچگانہ حرکت ہوگی، شبلی فراز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو بغیر دیکھے فیصلہ کرنا اپوزیشن کی بچگانہ حرکت ہوگی۔ اپوزیشن ا نتخابات پرانے طریقے سے کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے ۔ ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہا کہ آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ کسی نہ کسی تنازعے کا شکار رہے ان تمام مسائل کو ختم کرنے کے لیئے ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ کیا ہے اگر اپوزیشن ٹیکنالوجی سے آنکھیں چرانا چاہتی ہے تو یہ لوگ وہی سسٹم چاہتے ہیں جس میں دھاندلی ہو اپوزیشن کا بغیر دیکھے ٹیکنالوجی سے انکاران کی ٹرانسپرنسی سے عدم دلچسپی کا ثبوت ہوگا۔ شبلی فرازنے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اگلے مہینے تک کام مکمل ہوجائے گا،امید ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کے فیچر کی منظوری دے گا۔ گزشتہ دو سال بہے مشکل سے گزارے عمران خان اور انکی ٹیم ثابت قدم رہی،اب اچھی خبریں آرہی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل برآمدات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ہمیں عالمی سطح پر جانے کے لیے کچھ معیار مقرر کرنے ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر