وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان( آج ) بدھ کو اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آغاز کریں گے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔اسلام آبادمیں آج پہلا ون ونڈو احساس سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹرز کھولے جائیں گے۔اس مرکز میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔احساس کے ون ونڈو اقدام کے چھ اجزا ہیں، احساس ون ونڈو مرکز اس کاپہلا جزو ہے۔ون ونڈو اقدام کے دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم،موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر