پاکستان کا پہلا ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز ) پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا ، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے بینک آف پنجاب کے تعاون سے پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹرلاہورمیں قائم کردیا ، ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیاگیا ہے۔ بینک آف پنجاب نے منصوبے کیانفرااسٹرکچر کے قیام کیلئے مدد فراہم کی ، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سینٹر کا افتتاح کیا ، سینٹرمیں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15 سے 20 منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔ اس موقع پر صدربی اوپی ظفرمسعود نے کہا کہ شاندارمنصوبے کا حصہ بننا بی او پی کیلئے بھی باعث فخرہے ، مستقبل میں بھی عوامی فلاحی منصوبوں میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا 3دن کی قلیل مدت میں سینٹرکوقائم کرکےآپریشنل کیا گیا ہے ، ڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر پیر تا جمعہ رات8 بجے سے رات 2بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک کھلے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر