کراچی آنے والی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی، بوگی پٹری سے اترگئی

کراچی(نیشنل ٹائمز) محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کے لیے وبال جان بن گئی۔ پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی حیدرآباد اور کوٹری سٹیشن کے درمیان اتری، دریائے سندھ پل کے قریب ہونے کے سبب ٹرین کی سپیڈ کم تھی جس کے سبب خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافروں کو نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق بوسیدہ بوگیاں اور ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہیں۔ ملت ایکسپریس کے جان لیوا حادثے کے بعد صرف تیسرے دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق جلد بوگی ٹریک پر چڑھا کر ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔ یاد رہے پیر کے روز گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈان ٹریک پر جا گریں اور راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر