قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 378ویں نمبر پر آگئی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 378ویں نمبر پر آگئی۔ ورلڈ کیو ایس رینکنگ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی گزشتہ برس 454ویں درجے پر تھی جو اب 378ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ کیو ایس رینکنگز نے فیکلٹی پیپرز میں یونیورسٹی کو 23ویں جبکہ ساکھ کے اعتبار سے 324ویں نمبر پر رکھا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی نے عمدہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے باعث پاکستانی یونیورسٹی میں نام کمایا۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبا اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی مساچوسیٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا کی ہی اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے اور ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر