ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اورموثرنظام موجود ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز )معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے، تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کررہے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچا وکیلئے اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کررہے ہیں اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تمام ایئرپورٹس اور پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اوراسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔عوام کو چاہیئے کہ کرونا سے بچا وکیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، ماسک کا استعمال کریں اور تمام اہل افراد ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر باہر سے آنے والے مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پرریپیڈ انٹیجن کٹ سے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر