بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چینی مشن چینگ ای 6 چاند کے پراسرار خطے سے نمونے اکٹھے کرکے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ۔ چینی مشن تاریک حصے قطب جنوبی سے نمونے اکٹھے کرکے زمین کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے خلائی پروگرام کی بہت بڑی پیشرفت ہے۔چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کی جانب سے اس حوالے سے بیان کے مطابق چاند کے اس خطے کے نمونوں کے تجزیے سے سائنسدانوں کو چاند کی ارتقائی تاریخ اور اس کے تشکیل پانے کے عمل کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے اور نتائج اخذ کرنے میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نمونوں سے نظام شمسی کی تشکیل کو سمجھنے میں اور مستقبل کے مشنز کی بنیاد بھی رکھی جائے گی ۔ چینگ ای 6 کے لینڈر نے 2 جون کو چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں واقع پول ایٹکن پر لینڈنگ کی۔چاند کے قطب جنوبی کی سطح سے نمونے اکٹھے کرکے لینڈر نے چین کے پرچم کو چاند کے اس تاریک حصے میں لہرایا۔ خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو تاریک اس لیے نہیں کہا جاتا کہ وہاں روشنی نہیں، بلکہ اس کے بارے میں تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اسے تاریک یا خفیہ کا نام دیا جاتا ہے۔چین کے چینگ ای 6 کا زمین واپسی کا سفر 5 دن میں مکمل ہوگا اور وہ شمالی چین پر لینڈ کرے گا۔چینگ ای 6 کے بعد چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چین چاند کے قطب جنوبی میں بھیجے گا جوچاند پر برف کے آثار دریافت کرنے کا کام کرے گا۔ چینگ ای 7 روبوٹک مشن کی مدد سے چین چاند کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔
چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا



