پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیراعلی پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ان عناصر نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طر امتیازہے، حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے، سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، اللہ کا شکر ہے ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر