مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق

رم اللہ (نیشنل ٹائمز)مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان بتایا کہ منگل کواسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالفتاح جبارہ اور احمد رجب کے نام سے ہوئی ہے۔فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ جبارہ اور رجب دونوں شہرکے پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شہر کے مغرب میں قائم فوجی چوکی سے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس سے ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر