چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والے جان لیوا حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والے جان لیوا حملے کی مذمت۔ماں، بیٹا، بہو اور بیٹی سمیت چار افراد پر مشتمل تین نسلوں کو انتہاپسندی کے نظرئیے کے تحت موت کے حوالے کردینا ایک افسوس ناک سانحہ ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور کے سلمان افضل اور ان کی ضعیف والدہ، مدیحہ سلمان اور یمنیٰ سلمان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے اظہار افسوس۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حادثے میں زخمی ہونے والے کم سن فائز سلمان کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں۔اسلاموفوبیا کے شکار نیتھانیئل ویلٹ مین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر موت کے حوالے کیا۔کینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا کے شکار افراد کے خلاف پیغام حوصلہ افزا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ انہیں حملے کے مرتکب فرد کو دہشت گرد قرار دینا ہوگا۔مسلمان ہونے کی وجہ سے لاہور کے ایک خاندان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنانے والے دہشت گرد کے نظرئیے کا تدارک کرنا کینڈین حکومت کیلئے ایک امتحان ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداریدنیا بھر میں بڑھتی انتہاپسندی کو قابو کرنے کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر