اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا عید گاہ شریف میں منعقدہ “یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس” سے خطاب۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس محفل میں بطورِ وزیر خارجہ نہیں آیامیں یہاں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جھاڑو برادر بن کر آیا ہوں۔آج سات صدیاں بیت گئیں لیکن عاشقوں کا ہجوم آج بھی جاری ہے۔ان آستانوں سے فیض ملتا ہے تو دنیا یہاں جوک در جوک آتی ہے۔یہ سخی کا آستانہ ہے جو کسی کو خالی نہیں موڑتے۔یہاں لوگ روح کی غذا کیلئے آتے ہیں۔جتنی موومنٹس ہیں وہ غلامی کے خلاف ہے ۔صرف سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس ایسی ہے ،جن کی غلامی کیلئے دنیا تڑپتی ہے۔مجھ گنہگار کو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے حجرے میں حاضری کا شرف بخشا۔ مجھے اور کچھ نہیں چاہیےخدا کرے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلامی ہمارے نصیب میں ہو۔آج صبح 5 بے گناہ، بے قصور مسلمان پاکستانیوں کو کینیڈا میں ٹرک کے نیچے روند دیا گیا۔میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نیامے گیا ۔وہاں 57 ممالک کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔وہاں میں نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی طرف سے قرارداد پیش کی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔یورپ میں 65 ملین مسلمان بستے ہیں۔ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ یکجا ہو جاؤ،میں پوری قوم سے گذارش کروں گا کہ آیندہ جمعے کے روز ان معصوم مقتولین کی۔ غائبانہ نماز جنازہ ادا کریںیا کملی والے صلی اللہ علیہ والہ وسلم جس نے آپ کی شان میں گستاخی کی وہ یہاں کا رہا نہ وہاں کا رہا۔
شاہ محمود قریشی کا عید گاہ شریف میں منعقدہ “یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس” سے خطاب



