وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پالیسی بیان دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پالیسی بیان دیا۔شاہ محمود قریشی نے آگاہ کیا کہ7 جون کوعلی الصبح کینیڈا میں یہ افسوسناک واقعہ ہوا۔اس واقعے میں 4پاکستانی کینیڈین شہید ہوئے۔بدقسمت خاندان کا9 سالہ بچہ اسپتال میں داخل ہے۔یہ دردناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔واقعے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا ہےکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پہلے کوئی بات کروں۔یہ انفرادی واقعہ نہیں ہے یہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان ہے جو تشویشناک ہے۔نیوزی لینڈ میں جو مسجد میں حملہ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں سے پوری امت دکھی ہوئی۔فرانس میں جو ہوا سب کے سامنے ہے،معاشرے تقسیم ہورہےہیں۔یورپ میں 65 فیصد مسلمان رہتے ہیں۔اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہو گا۔ایسے واقعات کیخلاف اکیلے پاکستان کی آواز موثر نہیں ہوگی۔پوری امہ کو اس حوالے سے یکجا ہونا ہو گا۔واقعہ رونما ہونے سے فیملی کو اطلاع تک 12 گھنٹے کا وقفہ ہے۔سلمان افضل،ان کی والدہ،اہلیہ اور بیٹی شہید ہوگئے،بیٹا زخمی ہے۔کینیڈین پولیس نے بھی دہشتگردی کا شبہ نظرانداز نہیں کیا۔شہید افراد، پرامن طریقے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔ان کا قصور یہ تھا کہ وہ صرف مسلمان تھے، مخدوم شاہ محمودقریشی متاثرہ خاندان صدمے اور غم میں مبتلا ہے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر