پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے ، حمزہ شہباز

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے ،تین سال میں پنجاب کے ساتھ وہی تباہی ہورہی ہے جو 9 سال میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کی ،پنجاب کی کمزوری پاکستان کی کمزوری ہے، پنجاب اور پاکستان سے محبت رکھنے والے جتنا جلد سمجھ جائیں بہتر ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی معاشی و انتظامی اور زرعی کمزوری و پسماندگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہو گا، پی ٹی آئی کے دور میں وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کے حصے میں 11 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2019-20 کے 1601 ارب کے مقابلے میں پنجاب کے لئے رواں مالی سال 2020-21 میں 1432 ارب مختص ہوئے اس کٹوتی کے ساتھ ملنے والا بجٹ بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا اور اسے استعمال نہیں کیاجاسکا ،مسلم لیگ(ن)کے دور میں پنجاب میں ریونیو وصولی میں121 فیصد اضافہ ہوا،پانچ سال کے عرصے میں 142 ارب سے بڑھ کر ریونیو وصولی 315 ارب ہوئی ،تین سال گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت مالی سال 2018 کی ریونیو وصولی کے ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ ،سکی پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 238 ارب روپے کی کمی کی گئی ۔ انہوںنے کہا پنجاب میں ترقیاتی بجٹ میں 150 فیصد کا اضافہ ہوا، ہم اپنے پانچ سال میں 2220 ارب تک ترقیاتی بجٹ لے کر گئے، پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ بجٹ ہمارے پانچ سال میں پہلی بار 1757 ارب روپے یعنی 80 فیصد پنجاب کی ترقی پر خرچ ہوا،پی ٹی آئی تین سال میں جنوبی پنجاب کے لئے پراپگنڈہ کرنے کے سوا کچھ نہ کرسکی مسلم لیگ(ن)حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں جنوبی پنجاب کے لئے پی ٹی آئی نے بجٹ میں 50 فیصد کمی کی مالی سال 2017-18 میں 36 فیصد اضافے کے ساتھ جنوبی پنجاب کے لئے 228.6 ارب مختص ہوئے تھے مالی سال 2020-21 میں 117.95 ارب روپے جنوبی پنجاب کے لئے رکھے گئے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی 822 دستیاب آسامیوں میں سے232 پر تقرریاں ہوئی ہیں مسلم لیگ(ن)کے دور کے مختص کردہ بجٹ کو آدھا کرکے جنوبی پنجاب کیسے ترقی کرے گا؟مسلم لیگ (ن)نے موٹر وے سے جنوبی پنجاب کو جوڑا، رحیم یار خان سے اسلام آباد تک سفر میں کمی آئی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر