وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کے حوالے سے اہم بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کے حوالے سے اہم بیان ۔واقعہ بروز اتوار رات 8 بجے رونما ہوتا ہے ۔اہل خانہ کو اطلاع اگلے روز دی جاتی ہے ۔ متاثرہ فیملی کے ساتھ پہلا رابطہ ٹورانٹو میں ہمارے قونصل جنرل کا ہوا ۔فیملی اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکار ہے ۔ہم نے ان کو میتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی ۔ وزیر خارجہ متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تین بے گناہ، بے قصور نسلیں اس واقعہ سے متاثر ہوئی ہیں۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصر موجود ہے ۔میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ ہمارے قونصل جنرل تورانٹو نےبتایا کہ پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہے۔ جو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں ۔ ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہو رہا ہے۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے۔میں بطور وزیر خارجہ پاکستان،کینیڈین وزیر اعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے ۔ وہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ہماری آنکھیں اس غم میں نم ہیں۔میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ اس متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں۔ اگر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے تو فزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فیزیوتھراپسٹ تھے ۔پڑھے لکھے شخص تھے‘ ان کا پاکستان میں تعلق لاہور سے تھا ۔جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی، کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر