بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس 1 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے، گین ٹیکس کے لیے ودہولڈنگ پیریڈ چار سال سے کم کرکے تین فیصد کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کردیے۔اس حوالے سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما احسن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ریرا قانون نافذ کیا جائے، پراپرٹی پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کا پیریڈ چار سال سے کم کرکے تین سال کیا جائے، پراپرٹی کی خریداری پر عائد ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جائے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تجاویز بجٹ میں شامل کرنے سے اربوں روپے کا اضافی ٹیکس ریونیو جمع ہوگا، کوویڈ وبا کے باعث نئے ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ تجاویز وزارت خزانہ کو بجھوا د ی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے ڈیلرز کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کا سلسلہ بند کیا جائے، ڈیلرز کو خرید و فروخت پر 2 فیصد کمیشن حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔مطالبات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ڈی سی ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس 1 فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ 25 فیصد کیا جائے، نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کی سطح پر قائم رکھی جائے، غیرمنقولہ جائیداد پر عائد کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کی جائے اور کیپٹل گین ٹیکس کے لیے 4 سال کی شرط کو ختم کر دیا جائے۔اسی طرح رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئے بجٹ میں ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور پراپرٹی ٹرانسفر پر تمام اقسام کی فیسز میں 50 فیصد کمی کی جائے، وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے کے لیے پیکیج میں ایک سال کی توسیع کی جائے، تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی اسکیم کی مدت 30 جون 2022ء تک بڑھائی جائے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر