پرانی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں تیار،پنجاب حکومت کی دس سال پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں 25 فیصد رعایت واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پرانی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں تیار،پنجاب حکومت کی دس سال پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں 25 فیصد رعایت واپس لینے کا فیصلہ ، پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں دی گئی رعایت پر محکمہ ایکسائز کی سفارشات منظور کرلیں گئیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے جارہی ہے اور ان تجاویز کو نئے بجٹ میں شامل بھی کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 سال پرانی گاڑیوں پر عائد ٹوکن ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دی گئی تھی۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے پرانی گاڑیوں پر دی گئی 25 فیصد رعایت واپس لینے کی منظوری بھی دے دی ہے اور پرانی گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس اب نئی شرائط کے مطابق ادا کرنا ہوگا ۔حکام کے مطابق اس سفارش کا اطلاق ان گاڑیوں پہ نہیں ہو گا جو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرچکے ہیں ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر