لاہور(نیشنل ٹائمز) صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہبازشریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ، نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے، وکلا سے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے، تاہم ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے درخواست کب دائر کی جائے۔
شہبازشریف نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے،ذرائع



