رائیونڈ(نیشنل ٹائمز )پاکستان مسلم لیگ( ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر کے علاقے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افردا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس سکھر طارق لطیف نے دو ماہ قبل حکومت کو خط لکھ کر مطلع کیا کے ٹریک ناکارہ ہونے کی صورت میںکسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ بن سکتاہے، جس کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی ضروری ہے مگر حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے کے کان پر جوں تک نہ رینگی جسکے نتیجے کی صورت میں یہ حادثہ رونما ہوا اور انسانی جانوں کا ضیا ان کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈی ایس سکھر کے بیان کے مطابق حادثہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مریم نواز نے وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈہرکی ٹرین حادثہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو حکومت فوری معاوضہ اداکرے،مریم نواز نے کہا کہ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افرادکی مغفرت فرمائے۔ دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 3سال میں 8بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں۔
مریم نواز کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس، وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ



