سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر محکمہ ماحولیات کی ساکھ خراب کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

لاہور(نیشنل ٹائمز) سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر محکمہ ماحولیات کی ساکھ خراب کرنیوالوں کیخلاف ایکشن، صوبائی وزیر باو رضوان نے محکمہ ماحولیات کیخلاف ویڈیوز بنانے والے افراد کو لیگل نوٹس بھجوا دیئے۔تفصیلات کیمطابق ایڈووکیٹ الماس نے کچھ روز قبل یوٹیوب چینل پر محکمہ ماحولیات کے افسران کی کارکردگی اور کرپشن پر ویڈیو بنائی جس پرمحکمہ ماحولیات کی جانب سے  ایڈووکیٹ الماس کو ادارے اورافسران کی شہرت خراب کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیاگیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق سرکاری ادارے کیخلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا، سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر تنقید کرکے محکمہ کی ساکھ خراب کی جا رہی ہے۔ محکمہ ماحولیات کیلیگل نوٹس کے مطابق تنقید سے عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔وزیر ماحولیات باو رضوان کے مطابق اگر کسی کو تحفظات ہیں تو محکمہ سے رابطہ کرے سوشل میڈیا پر تنقید کو انٹرٹین نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر