رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے جی این این ٹی وی چینل کے آفس کے باہر اس وقت حملہ کیا جب وہ پروگرام ریکارڈنگ کے بعد وہاں سے واپس جا رہے تھے، اس حملے میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا چہرہ زخمی ہوگیا، نامعلوم افراد رؤف حسن پر حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، سب سے بڑی جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پر دن دیہاڑے وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد حملہ کر گئے، دارالحکومت میں کسی اور کی زندگی کیا ہی محفوظ ہونی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف رؤف حسن جیسے شریف النفس اور مخلص بندے پر جان لیوا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہم امید کرتے ہیں اسلام آباد پولیس جس توانائی سے تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں پیش پیش ہوتی ہے ویسے ہی رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لے گی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر