چین کی نئی توانائی گاڑیوں پر زائد گنجائش کا بیانہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا، حکام

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) اگرچہ کچھ مغربی ممالک نے چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی بڑھتی برآمدات کو مقامی زائد گنجائش کے طور پر پیش کیا ہے تاہم متعدد چینی عہدیدار اس بیانیے کی نفی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ دلیل زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیدار ہی ہائی لین نے کہا کہ کسی ملک کی پیداواری صلاحیت کا ملکی طلب سے زائد ہو جانا عالمی سطح پر ایک عمومی رجحان ہے کیونکہ یہ افرادی قوت کے تقابلی فوائد اور نتائج کا عکاس ہوتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام آل میڈیا ٹاک پلیٹ فارم چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے پانچویں پروگرام سے خطاب میں کیا۔وزارت تجارت کے ایک اور مہمان مقرر ڈینگ وائی شون نے کہا کہ امریکہ میں تیار کردہ 80 فیصد چپس برآمد کی جاتی ہیں، جاپان اپنی 50 فیصد کاریں بیرون ملک فروخت کرتا ہے اورجرمنی کی تقریباً 80 فیصد آٹو پیداوار بیرونی منڈیوں میں جاتی ہیں۔ بوئنگ اور ایئربس کے تیار کردہ طیارے بھی غیرملکی منڈیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ڈینگ نے کہا کہ اس کے برعکس چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی برآمد اس کی مجموعی پیداوار کا معمولی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس چین میں 95 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی گاڑیاں تیار ہوئی تھی جس میں تقریباً 12 فیصد کو برآمد کیا گیا۔ چین بنیادی طور پر سستی نئی توانائی گاڑیاں غیر ملکی منڈیوں میں بھیجنے کی بجائے مقامی طلب کو پورا کررہا ہے۔ہی نے اس یکطرفہ فیصلے کی بنیاد پر کچھ ممالک کی عالمی تجارت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا تعین کرنا نامناسب ہے کہ مصنوعات کو اپنی برآمدات کی وجہ سے زیادہ گنجائش کا سامنا ہے یا نہیں۔ہی نے کہا کہ ایک کھلا اور تعاون پر مبنی عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام باہمی فوائد لاتا اور دنیا بھر کے افراد کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرتا ہے جسے تمام ممالک کو سراہنا اور برقرار رکھنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر