اسلام آباد کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی، آئندہ ہفتے الگ الگ کیس مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی اور تینوں حلقوں کے کیسز آئندہ ہفتے الگ الگ دن مقرر کرنے کرنے کا حکم دیدیا۔پیرکواسلام آباد ہائی کورٹ ، الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46,47,48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جسٹس طارق جہانگیر ی نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمور جہانگیری نے فریقین پر واضح کیاہے کہ اگر جواب جمع نا کرایا تو اس کے اثرات وہ ہوں گے جو قانون میں درج ہیں۔اس دوران الیکشن کمیشن کے وکلاء کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہم عدالت کی معاونت کرینگے ، اس پرالیکشن ٹریبونل نے کہاکہ فارم 45 ،46 اور 47 کی مصدقہ نقول تصدیق کرکے جمع کروادیں ،جب مصدقہ کاپیاں آجائیں گی تو کافی چیزیں کلئیر ہو جائیں گی ، سرٹیفائیڈ جب الیکشن کمیشن دے گا تو اسکی اہمیت ہوگی ناں ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ جو ٹیمپرنگ ہوئی ہے جو ہم کہہ رہے ہیں اسکو دیکھنا ہوگا کاپیوں سے وہ جانچنا ممکن نہیں ، اس پرالیکشن ٹریبونل نے کہاکہ اصل کاپی بھی آجائے گی ابھی صرف اسکی کاپیاں منگوائیں ہیں ، ہر پارٹی کو حق ہے درخواست دینے کا اور اعتراضات دائر کرنے کا ہم نے سب کو سننا ہے، اگر آپ دلائل دینا چاہتے تو ٹھیک ورنہ انکی مصدقہ نقول آنے دیں وہ دیکھ لیتے ہیں پہلے ، جسٹس طارق جہانگیر ی نے پوچھاکہ این اے 48 کے ریٹرنگ افسر کی طرف سے کون ہے ؟ اس پرشعیب شاہین نے بتایاکہ ابھی کوئی نہیں آیا ،جسٹس طارق نے کہاکہ ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم 45 ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے،بیان حلفی کے ساتھ آجائے تو دیکھ لیتے ہیں ، اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو جیل جائے گا ، فرانزک کے لیے پاکستان میں بھی بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں ، الیکشن ٹریبونل کے نوٹس کب فریقین کو موصول ہوئے ؟ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے رجسٹرار آفس سے رپورٹ طلب کر لی انھوں نے فریقین پر واضح کہاکہ اگر جواب جمع نا کرایا تو اس کے اثرات وہ ہوں گے جو قانون میں درج ہیں ، قومی اخبارات میں پی ٹی وی ، ریڈیو پر اشتہار جاری کریں ، ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ ہے اگر آئندہ نہیں آئے گا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ، یہاں پر بیان ہو گا گواہی ہو گی قرآن پر حلف ہو گا ،خدا کو بھی انہوں نے جان دینی ہے ، الیکشن کمیشن حکام نے بتایاکہ لوکل کمیشن قائم کریں گے وہ دیکھے گا ، اس پر الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ ہر فام پر دستخط موجود ہیں تو پھر گڑ بڑ کیسے ہوئی یہاں پھر سب واضح کریں ، اصل دستاویزات بھی پتہ لگے کیا ہوا ، شواہد کیسے ریکارڈ ہوئے ہیں پھر ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاکہ تمام امیدوں کی موجودگی میں یہ شواہد ریکارڈ ہوتے ہیں ، اصل فارم 45 دیا جاتا ہے وہ الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسر کو دیا جاتا یے، اس پرالکیشن ٹریبونل نے کہاکہ فارم 45 تو سب امیدوران ہے پاس موجود ہیں، آپ حلف اٹھا کر بتائیں گے ناں کہ کس کا فارم 45 صحیح ہے اور کس کا غلط ، جس نے غلط بیانی کی اکسے خلاف 193 کے تحت کاروائی ہوگی ، جواب جمع نا کرانے پر الیکشن ٹریبونل نے اظہار برہمی بھی کیاہے۔اورکہاکہ18 دن دئیے تھے ابھی تک جواب کیوں نہیں آیا ؟ عدالت کے پوچھنے پر وکیل سردار اسلم تیمور ے بتایاکہ ابھی مجھے وکیل ہائر کیا گیا ہے اس پرجسٹس طارق نے کہاکہ آپ کی بات نہیں کر رہے فریق مخالف کو جلدی جواب دینا چاہیئے تھا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر