کرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ پر بریفنگ دی

بشکیک /اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سیکرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبائیوف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔کرغز وزیر خارجہ نے 18 مئی کو بشکیک میں پاکستانیوں سمیتغیر ملکی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے، صورتحال کرغز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مکمل کنٹرول میں ہے۔کرغز وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور سوشل نیٹ ورک اس واقعہ اور کرغزستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جعلی اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں ۔ کرغز وزیر نے قابل اعتماد معلومات کے استعمال پر زور دیا، انہوں نے پاکستان کے انفارمیشن اسپیس میں غلط معلومات کے پھیلا ئوکو روکنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے کرغزستان اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزیر خار جہ اسحاق ڈار نے صورتحال کے مکمل اداراک کا اظہار کیا اور کابینہ کی طرف سے کرغزستان میں امن عامہ اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اس معاملے پر فعال بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے معلومات کے تبادلے اور کرغزستان، پاکستان تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور کل 21 مئی کو آستانہ میں ایس سی او کی وزارتی کونسل کے فریم ورک کے تحت آپس میں ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے مابین قونصلر قانونی معاملات پر دو طرفہ مشاورت کا اہتمام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔کرغزستان کی وز ارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ کرغزستان اور پاکستان کی عوام کے درمیان قریبی بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر