حج آپریشن، پی آئی اے کے ذریعے 4398 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا قبل از حج اپریشن جاری ہے، 7 روز کے دوران پی آئی اے کی کل 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں جس کے ذریعے 4398 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے۔ان پروازوں میں 14 پروازیں براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں، 6 پروازیں براستہ کراچی اپنی منزل مقصود پر پہنچیں۔پی آئی اے کی حج پروازیں 23 مئی تک مدینہ منورہ کے لیے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ 24 مئی سے 10 جون تک جدہ کے لیے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 190 پروازوں پر مشتمل ہوگا جن میں 170 براہ راست پروازیں اور 20 پروازیں براستہ کراچی آپریٹ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق براستہ کراچی پروازوں میں 15 پروازیں کوئٹہ سے اور 5 پروازیں سکھر سے چلائی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر