جسٹس جاوید اقبال چئیرمین کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کی شاندار کارکردگی‘ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے31 مئی 2021تک5722کیسز نمٹادیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31مئی2021تک5722کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے مئی2021 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 7873کیسز موصول ہوئے تھے جن میں سے مئی 2021کے دوران 145نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8018 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3مئی2021؁ تک5722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2296ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔مزید بر آں باقی ماندہ لا پتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن مئی2021 کے دوران 401 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 208جبکہ کوئٹہ میں 193سماعتیں شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 مئی 2021 ؁ تک5722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر