قومی اسمبلی اجلاس، اسپیکر نے ڈاکٹر طارق فضل کی سرزنش کر دی

اسلام اباد( نیشنل ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر طارق فضل کی سرزنش کر دی،سیکرٹری داخلہ اور اوورسیز کو فوری چیمبر میں طلب کر لیا اجلاس 15 منٹ کے لیے معطل۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو سب سے پہلے وقفہ سوالات لیا گیا وقفہ سوالات کے دوران اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب جواب دینے کے لیے کوئی وزیر موجود نہیں تھا اور نہ ہی کوئی سیکرٹری گیلری میں بیٹھا تھا۔ڈاکٹر طارق فضل چودری سوال کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو سپیکر ایا زصادق نے سرزنش کر دی اور کہا کہ متعلقہ وزیر کہاں ہے انہوں نے کہا کہ وہ تھوڑی دیر میں آ جائیں گے۔سپیکر نے کہا کہ اپ لوگوں نے ایوان کو مذاق بنا رکھا ہے میں اس طرح ایوان نہیں چلا سکتا انہوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ فی الفورسیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اوورسیز کو میرے چیمبر میں طلب کریں اور میں 15 منٹ کے لیے اجلاس معطل کرتا ہوں جس کے بعد دوبارہ اجلاس شروع کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر